turky-urdu-logo

استنبول میراتھن اتوار کو ہو رہی ہے

استنبول کی 42 ویں ٹرانس کونٹی نینٹل میراتھن اتوار کو منعقد ہو گی جس میں 4000 اتھلیٹس حصہ لیں گے۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث محدود اتھلیٹس کو میراتھن میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

میراتھن یانی کاپی ایونٹ ایریا سے شروع ہو گی۔ دوڑ میں حصہ لینے والے کھلاڑی باسفورس ساحل سے گزریں گے۔ راستے میں کھلاڑی استنبول کے تاریخی مقامات بلیو مسجد اور آیا صوفیا کے سامنے بھی گزریں گے۔

یہ میراتھن جس مقام سے شروع ہو گی اسی مقام پر اختتام پذیر ہو گی۔ کھلاڑی مجموعی طور پر 42 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث میراتھن میں تمام حفاظتی اقدامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ 42 کلومیٹر فاصلے کو مکمل طور پر صاف کیا جا رہا ہے۔ یہاں سپرے کا کام شروع ہو گیا ہے۔

Read Previous

موبائل فون جمع کرنے کا جنون: ترک شہری 20 سال سے موبائل فون جمع کر رہا ہے

Read Next

ترک وزیر خارجہ کی اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات

Leave a Reply