ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں آئندہ ہونے والے "ترکی قطر سپریم اسٹریٹجک کمیٹی” کے اجلاس کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
دونوں رہنماوٗں نے خطے کی صورتحال اور عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں پر بھی بات چیت کی۔
دونوں ملکوں کے درمیان 2017 کے بعد تعلقات مزید مستحکم ہوئے جب سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے قطر پر پابندیاں عائد کیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون اور تجارت بڑھانے کے کئی معاہدے طے پا چکے ہیں۔
Tags: ترکی اور قطر