کورونا وائرس کی عالمی وبا میں برآمدی شعبے کو بحال کرنے میں حکومت اب تک 1.78ارب ترکش لیرا کی سپورٹ فراہم کر چکی ہے۔
انقرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے ترک وزیر تجارت روحسار پیکجن سے کہا کہ 2019 میں برآمدی شعبے کو ڈھائی ارب ترکش لیرا کی مدد فراہم کی گئی تھی۔
یہ سپورٹ برآمدی شعبے کی ڈسٹری بیوش اور سپلائی کو جاری رکھنے کے لئے دی گئی تاکہ صنعتیں اپنے ایکسپورٹس آرڈرز کو بروقت پورا کر سکیں۔
واضح رہے کہ 2019 میں ترکی نے 180 ارب ڈالر کی مصنوعات دنیا کے مختلف ممالک کو برآمد کی تھیں۔
ترکی کی تجارت زیادہ تر سیاحت، آٹو موٹیوز، ٹیکسٹائل اور کیمیکلز میں ہوتی ہے۔