ترکی نے آئجن خطے میں مہلک زلزلے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے، کے بعد مستقبل میں ممکنہ زلزلوں سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے اور احتیاطی تدابیر کا تعین کرنے کے لئے ایک کمیشن قائم کر دیا۔
ترکی کے سرکاری جریدے کے مطابق پارلیمانی تحقیقاتی کمیشن 22 ارکان پر مشتعمل ہو گی۔
چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین اور دیگر عہدیداروں کے منتخب ہونے کے بعد یہ کمیشن تین ماہ کی مدت تک کام کرے گا۔ ضرورت پڑنے پر یہ کمیشن انقرہ سے باہر بھی سہولیات فراہم کرے گا۔
گذشتہ ہفتے صوبہ ازمیر میں 6.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں ملبے کے ڈھیڑ میں تبدیل ہو گئیں۔ امدادی سرگرمیوں کے دوران بہت سے جذباتی مناظر دیکھے گئےجس نے پوری دنیا کو آبدیدہ کر دیا۔
Tags: ترکی میں زلزلہ