توپکپی پیلس میوزیم
سلطان محمود دوم سے لے کر فاتح عبد المجید تک سلطنت عثمانیہ کے دور میں 400 سال تک ، توپکپی میوزیم کو انتظامی ، تعلیمی اور فنی مرکز کے طور پر استعمال کیا گیا۔
استنبول آثار قدیمہ میوزیم
استنبول آثار قدیمہ میوزیم بے تحاشا تاریخی معاہدوں کے باقیات کا گھر ہے جس میں الیگزنڈر سارکوفاگس اور کدش معاہدہ شامل ہے ، جو تاریخ میں درج کیا جانے والا پہلا بین الاقوامی امن معاہدہ ہے۔
یورال اتامان کلاسیک کار میوزیم
یورال اتامان کلاسیک کار میوزیم 2،000 مربع میٹر پر مشتعمل ہے جس میں 1950 اور 1960 کی دہائی کی 60 سے زیادہ گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں اور ٹرک شامل ہیں۔
استنبول ٹوائے میوزیم
سن 2005 میں ترک شاعر سنائے اکن کے قائم کردہ اس میوزیم میں 1700 ایسوی سے لے کر آج تک کھلونے کی تاریخ کی انتہائی شاندار مثالیں موجود ہیں۔
نیول میوزیم
تقریبا 20،000 فنون لطیفہ پر مشتمل ، نیول میوزیم استنبول کے بیشکتاش
ضلع میں واقع ہے اور محققین اور سیاحوں کا منتظر ہے۔
پینوراما 1453 تاریخی میوزیم
استنبول میں واقع پینوراما 1453 تاریخی میوزیم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں دنیا کی سب سے بڑی پینورامک پینٹینگ موجود ہے ، جو سیاحوں کو ایک ایسا ماحول فراہم کرتا ہے جہاں وہ 3 ڈی میں قسطنطنیہ کی فتح کے بارے میں بتائے یا لکھے گئے واقعات کو ایک بار پھر اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ سکتے ہیں۔
پیلٹ چاکلیٹ میوزیم
25،000 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا یہ میوزیم ایک سابقہ فیکٹری کو تبدیل کر کے بنایا گیا ہے جس میں رومی ، وان گوگ ، البرٹ آئن اسٹائن ، اتاترک اور مہمد فاتح کےمجسمے شامل تھے۔
استنبول ماڈرن
استنبول ماڈرن جدید اور عصری فن پرمشتعمل ترکی کا پہلا میوزیم ہے میوزیم کی بنیاد 2004 میں رکھی گئی تھی۔