کورونا وائرس کے خطرے کے تحت اس سال ترکی کی سب سے اہم ای سپورٹس چیمپین شپ کا انعقاد ورچول ماحول میں کیا جاے گا۔
ووڈافون فری زون چیمپین شپ لیگ ترکی گرینڈ فائینل ٹی بی ایف 2020 ،5 ستمبر کو دیماجیہ آرینہ میں منعقد کیا جائے گا۔
یہ چیمپین شپ لیگ آف لیجینڈ کی دنیا پر مبنی ہے۔ جوکہ ایک مشہور آن لائن ملٹی پلیر جنگ کا میدان ہے ۔
ایم او بی اے گیم کو” ریوٹ گیمز “نے تیار کیا ہے۔
چیمپین لیگ کے لیے ابھی تک بس 2 ہی کھلاڑی چُنے جاچکے ہیں۔
2012 میں پہلی بار اس لیگ کی منعقدی کے بعد یہ ہر سال ترکی میں رہنے والے ہزاروں پروفیشنیل گیمرز اور شائیقین کی توجہ کا اہم مرکز بن چکا ہے۔
دیماجیہ ارینہ ایک ڈیجیٹل دنیا ہے جسے خاص طور پر اس چیمپین لیگ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اس شال شائیقین کو چیمپین لیگ کی ایک الگ شکل سے متعارف کروایا جائے گا۔اس بار شائیقین اپنے گھر میں بیٹھ کر چیمپین لیگ سے لطف اندوز ہو سکے گیں۔
ٹی بی ایف 2020 کے لیے ایک خاص سین چنا جائے گا جو اسکی اہمیت کو بخوبی بیان کرے گا۔ دیماجیہ ارینہ نام دیے جانے کے پیچھے ایک بہت اہم تاریخ موجود ہے۔یہ برابری، انصاف اور بھرم کو ظاہر کرتا ہے۔
دیماجیہ کو ایک خوبصورت خطے کے طور پر لیا جاتا ہے جو لیگ آف لیجینڈ ز کی دنیا میں انصاف اور سچائی کی علامت ہے۔ اور اسی طرح ارینہ کو ٹی بی ایف کی روح کہا جاتا ہے۔اس سال کا موضوع “ہم” رکھا گیا ہے۔
ٹی بی ایف کا کہنا ہے کہ اس موضوع کو استعمال کرنے کا یہی مقصد ہے کہ سب شائیقین کو ای سپورٹس کی چھت کے نیچے اکھٹا کیا جائے۔ پہلی پوزیشن چاہے کسی بھی ہو مگر جیت سب کی ہوگی۔
چیمپین لیگ کے تحت سب کھلاڑیوں کو انکا گیمینگ لائیسنز ترکش منسٹری نوجوان اور کھیل کی طرف سے دیا جائے گا۔مختلف ترکش کھیل کے کلبوں نے بھی اپنی اپنی الگ ٹیم تیار کر لی ہے۔ یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی چیمپین لیگ میں حصہ لیں گے۔
لیگ آف لیجینڈز کے دنیا بھر میں 100 ملین سے زیادہ کھلاڑی موجود ہے جن میں سے تقریبا 3 ملین کے قریب کھلاڑی ترکی میں موجودہیں۔
ترکی میں اس وقت تقریبا 30 ملین کے قریب آن لائن گیمز موجود ہیں جس سے ہر سال ترکی 500 ملین ڈالر تک کماتا ہے۔