turky-urdu-logo

قدیم شہر کیبیرا میں میڈیوسا موزیک سیاحوں کی توجہ کا مرکز

ترکی کے جنوبی صوبہ بردور میں واقع قدیم شہر کیبیرا میں میڈیوسا موزیک کو موسمی اثرات سے بچانے کے لئے سال کے نو مہینے پانچ مختلف پرتوں سے ڈ ھانپا جاتا ہے۔ موسم گرما میں اسے سیاحوں کے لئے کھلا جاتا ہے اور ستمبر کے آخر تک یہ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے ۔
تقریبا 2،000 سالہ پرانا موزیک یونانی کہانیوں کی "ناگ کے بالوں ، تیز دھار دانتوں والی چڑیل” میڈوسا کو عکس پیش کرتا ہے، موزیک میں 3،600 نشستوں والے سینما کے آرکسٹرا سیکشن کی زینت بنا ہوا ہے۔ جو کسی زمانے میں کنسرٹ ہال ، پارلیمنٹ ، عدالت اور سینما رہ چکا ہے۔

موزیک اوپس سیکٹائل طرز عمل کے مطابق رنگ دار ماربلز سے بنایا گیا ہے جس میں تصویر یا کسی پیٹرن کو بنانے کے لیے ماربل کو چھوٹے ٹکروں میں کاٹا جا تاہے اور دیوار یا فرش میں چنوا دیا جاتا ہے۔ ان موزیک کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ "برے لوگ جب میڈیوسا کی آنکھوں میں دیکھتے ہیں تو وہ انہیں پتھر کا بنا دیتی ہے۔

قدیم شہر کیبیرا کی کھدائی ٹیم کے سربراہ اور مہمت عکیف ایرسوی یونیورسٹی (ایم اے یو یو) میں آثار قدیمہ کے شعبے میں تعلیم دان ایسوسی ایٹ پروفیسر شکرو اوزودوگرو نے انادولو ایجنسی (اے اے) کو بتایا کہ سنیما میں واقع میڈیوسا موزیک 2012 میں چار سال کی تلاش کے بعد دریافت ہوا۔

Read Previous

ترکی میں ای سپورٹ چیمپین لیگ کا انعقاد

Read Next

ترکش ایتھلیٹس کورونا وائرس سے متاثر

Leave a Reply