تین ترکش ایتھلیٹس کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔
ترکش ایتھلیٹس فیڈریشن نے میڈیا سے بات کرتےہوئے انہیں بتایا کہ ترکی کے تین ایتھلیٹس کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔
ایک بیان میں بتایا گیا کہ تین ایتھلیٹس کے ساتھ ساتھ ٹی اے ایف کا ایک سٹاف ممبر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔
متاثر ہونے والے کھلاڑیوں کی شناخت میڈیا کے سامنے ظاہر نہیں کی گئی۔
ٹی اے ایف کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کھلاڑیوں کا علیحدہ علیحدہ اعلاج جاری ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اعلاج کے دوران سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ کورونا وائرس کے مزید پھیلاو کو روکا جاسکے۔