turky-urdu-logo

ترک چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ پاکستان ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات

آرمی چیف آف پاکستان جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک کی ملاقات ہوئی۔

 ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاع، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سے متعلق بات چیت ہوئی،  ملاقات میں دونوں اطراف نے اپنے ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا۔

ملاقات میں دونوں اطراف سے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا، آرمی چیف آف پاکستان نے دونوں مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

جنرل متین گیوراک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔

اس سے قبل سربراہ ترک فوج کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کےچاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

جنرل متین گیوراک نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

Read Previous

ترکیہ تمام تر حالات کے باوجود گفتگو اور عمل کے ساتھ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے،فحرتین آلتون

Read Next

ہیلی کاپٹر حادثے میں کینیا کے فوجی سربراہ سمیت 10 افراد ہلاک

Leave a Reply