turky-urdu-logo

ہیلی کاپٹر حادثے میں کینیا کے فوجی سربراہ سمیت 10 افراد ہلاک

کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثے کے نتیجے میں آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اس حادثے میں آرمی چیف کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اعلان کیا کہ جمعرات کو فوجی ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں فوج کے سربراہ جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

صدر نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 فوجی زندہ بچ گئے جنیں ہسپتال منتقل کیا گیا ، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

کینیا کے صدر نے اس حادثے کے بعد ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

کینیا کے آرمی چیف شمال مغربی علاقے میں تعینات فوجیوں سے ملاقاتوں کے سلسلے میں دورے پر تھے۔

واضح رہے کہ جنرل فرانسس اوگولا اس سے قبل فوج کے نائب سربراہ اور کینیا کی فضائیہ کے سربراہ بھی رہ چکے تھے، گز شتہ برس کینیا کے صدر ویلیم روٹو نے فوج کی سربراہی کے لیے انہیں ترقی دی تھی۔

Read Previous

ترک چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ پاکستان ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات

Read Next

صدر ایردوان کی سیلاب کی تباہ کاریوں پر متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے تعزیت

Leave a Reply