حرمین شریف کی حرمت کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی، الشیخ عبدالرحمٰن السدیس

سعودی صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ عبدالرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین اور مقدس مقامات کی حرمت سعودی عرب کے لئے سرخ لکیر ہے اور اسکی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جا سکتی ۔
الشیخ عبدالرحمٰن السدیس کا یہ بیان گذشتہ ہفتے ایک اسرائیلی صحافی کے حدود حرم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سعودی شہری کی مدد سے مکہ مکرمہ میں مقامات مقدسہ کی جاری کی گئی ووڈیو اور بعد ازاں سعودی شہری کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے تناظر میں جاری ہوا ہے۔کیونکہ اس واقعہ کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں حرمین شریفین کی حرمت کے تحفظ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔
الشیخ عبدالرحمٰن السدیس نے ضوابط اور قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حرمین شریفین کی حرمت سعودی عرب کے لیے ایک سرخ لکیر ہے اور جو لوگ اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا، چاہے ان کی قومیت یا نوعیت کچھ بھی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کے امور میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں۔صدارت عامہ حرمین شریفین کے امورمیں خود مختار ہے۔
انہوں نے ان حفاظتی جرائم پر تعزیری سزائیں لاگو کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور ہر ایک سے اس مذہبی اور قومی ذمہ داری میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔

Read Previous

پاکستان میں ترک سفیر کی چئیرمین سینٹ سے ملاقات

Read Next

عالمی خوراک بحران کو روکنے میں ترکیہ کے کردار کے معترف ہیں، وزیراعظم پاکستان

Leave a Reply