Turkiya-Logo-top

ازبکستان کے 35 ویں یومِ آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں پُروقار تقریب کا انعقاد، ازبک سفیر سمیت پاکستانی حکام کی شرکت

اسلام آباد میں ازبکستان کی آزادی کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر ازبک سفارت خانے کی جانب سے شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ازبک سفیر علی شیر تختیوف سمیت پاکستان کے وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ اور سفارتی برادری کے نمائندے شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ اعلیٰ سرکاری و عسکری حکام، کاروباری شخصیات، کمپنیوں کے سربراہان، علمی و تحقیقی اداروں کے نمائندوں، ثقافتی شخصیات اور صحافیوں سمیت 600 سے زائد مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

اس موقع پر پاکستانی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے ازبکستان کے عوام کو آزادی کی 35 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور گزشتہ 35 برسوں کے دوران ملک کے ترقیاتی سفر کو سراہا۔

تقریب میں ازبکستان اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو بھی اجاگر کیا گیا۔ ازبک سفیر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط مشترکہ تاریخ، ثقافت، عقیدے اور روایات کے رشتوں کو موجودہ دور میں تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی رابطوں، سیاحت، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

تقریب میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ازبکستان مستقبل میں اپنی معیشت کو مزید مضبوط بنانے، نئے مواقع پیدا کرنے اور دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اپنے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

اس موقع پر شرکا نے ازبکستان کے روشن مستقبل اور پاکستان و ازبکستان کے درمیان دیرینہ دوستی اور برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Read Previous

سفارتکار سجاد حیدر خان کو پاکستانی وزارت خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔

Read Next

استنبول کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ڈوب گیا، 10 افراد لاپتا

Leave a Reply