سینئر سفارت کار سجاد حیدر خان کو پاکستانی وزارتِ خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔ سجاد حیدر خان آج سے سابق ترجمان طاہر اندرابی کی جگہ بطور ترجمان وزارتِ خارجہ اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔
ؔطاہر حسین اندرابی نے آج بطور ترجمان دفتر خارجہ اپنی آخری میڈیا بریفنگ دی۔
سجاد حیدر خان اس سے قبل وزارتِ خارجہ میں جنوبی ایشیا اور سارک امور کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ 2020 سے 2025 تک بیلاروس میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب سید طاہر حسین اندرابی کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے لیے پاکستان کا مستقل نمائندہ مقرر کیا گیا ہے، جہاں وہ اپنی نئی سفارتی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
Tags: پاکستان
