Turkiya-Logo-top

ازبک میڈیا وفد کا پاکستانی وزارتِ خارجہ اور میڈیا اداروں کا دورہ

نو رکنی ازبک میڈیا وفد وزارتِ اطلاعات و نشریات کی دعوت پر پاکستان کے آٹھ روزہ دورے پر ہے، جس کے دوران وفد نے وزارتِ خارجہ، پاکستان ٹیلی وژن اور نجی نیوز چینلز کا دورہ کیا۔

وزارتِ خارجہ میں وفد کو پاکستان ازبکستان تعلقات، خطے کی تازہ صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

وزارتِ خارجہ کے حکام نے پاکستان اور ازبکستان کے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط، دوطرفہ تجارت میں اضافے اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی آگاہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل کارز حسن علی ز یغم نے پاکستان ازبکستان تعلقات کے فروغ میں میڈیا کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے میڈیا ادارے عوام کو باہمی تعلقات، ثقافتی مماثلتوں اور تعاون کے مواقع سے آگاہ کرنے میں مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ازبک صحافیوں نے پاکستان کی علاقائی شراکت داریوں، بشمول ترکیہ اور سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی دفاعی تعاون، میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفد نے پاکستان ٹیلی وژن کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے نیوز روم، نشریاتی سہولیات اور میڈیا پروڈکشن کے امور کا جائزہ لیا، جبکہ سما نیوز اور ہم نیوز سمیت نجی ٹی وی چینلز کا بھی دورہ کیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

دورے کا مقصد ازبک میڈیا نمائندگان کو پاکستان کے سیاسی، ثقافتی، سفارتی اور میڈیا منظرنامے سے آگاہ کرنا اور دونوں ممالک کے میڈیا اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دینا ہے۔

وفد اپنے آٹھ روزہ دورے کے اگلے مرحلے میں لاہور جائے گا، جہاں تاریخی و ثقافتی مقامات کا دورہ بھی شیڈول ہے۔

Read Previous

ترک اور قطری اعلیٰ سکیورٹی حکام کا افغانستان کا دورہ، کابل اور قندھار میں اہم ملاقاتیں

Read Next

کراچی میں ترکیہ بورسِلاری 2026-27 کے پاکستانی اسکالرشپ ہولڈرز کی تعارفی نشست

Leave a Reply