turky-urdu-logo

امریکہ-چین تجارتی جنگ میں شدت، امریکہ کا چین پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ امریکا نے چین پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ چین نے امریکہ کے عائد کیے گئے ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ چین کا ٹیرف پر جوابی کاروائی کرنا غلطی تھی، اگر چین معاہدہ کرتا ہے تو ٹرمپ کی جانب سے ریلیف ملے گا۔

پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس نے مزید یہ کہا کہ 70 ممالک امریکی ٹیرف پر بات چیت شروع کرنے کے لیے رابطہ کر چکے ہیں، معاہدے ان سے کیے جائیں گے جو امریکہ کو فائدہ پہنچائیں گے اور تجارتی خسارہ پورا کریں گے۔

Read Previous

روس-امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع

Read Next

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی سیاسی و عسکری صورتحال پر تبادلہ خیال

Leave a Reply