turky-urdu-logo

امریکہ ترکیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا، امریکی وزیر دفاع

بیلجیم کے شہر برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ کے اجلاس کے افتتاحی موقع  امریکی  وزیر دفاع لائیڈ آسٹن   نے  ترکیہ میں آنے والے حالیہ زلزلے کا بھی ذکر کیا انہوں نے حالیہ زلزلے  میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان میں ترکیہ سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ  امریکہ اپنے ترک اتحادیوں اور دوسروں کے ساتھ ضرورت مندوں تک امداد پہنچانے کے لیے فوری طور پر کام جاری رکھے گا۔

البانیہ اور شمالی مقدونیہ نے  ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلوں کی وجہ سے ایک روزہ قومی سوگ منانے  کا اعلان کیا ہے۔

البانیہ اور شمالی مقدونیہ کی حکومتوں کی جانب سے اعلان کردہ سوگ کے دائرہ کار میں ، دونوں ممالک میں سرکاری اداروں اور عوامی مقامات پر پرچم کو سرنگوں کردیا جائے گا۔

بیرون ممالک کے سفارتی نمائندوں نے بھی اپنے پرچم سرنگوں کر دئیے۔

البانیہ کے صدر بجرم بیگاج نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صدارتی عمارت کے سامنے سرنگوں   البانیہ کے پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترکیہ اور شام کی سرحد پر زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے لیے دعاگو ہیں۔

ہم  29 نومبر 2019 کو البانیہ میں آنے والے زلزلے میں ترکیہ کی مدد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

شمالی مقدونیہ کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ہم  ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلوں میں جاں بحق ہونے  والوں کے لواحقین اور تمام ترک عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔ مقدونیہ کی جانب سے ترکیہ کو امداد کرنے کا سلسلہ جاری ہے

 

یورپی پارلیمنٹ (ای پی) کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر  ترکیہ اور شام میں قہرامان ماراش میں آنے والے زلزلوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

ای پی صدر روبرٹا میٹسولا نے فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں منعقدہ جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ  ہفتے، ترکیہ اور شام  میں زلزلوں سے بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں ہوئی ہیں۔  اور ہم ترکیہ اور شام  کے تمام متاثرہ افراد کے  ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔

Alkhidmat

Read Previous

مشکل کی اس گھڑی میں دوستوں کی مدد ہمیشہ یاد رہے گی، صدر ایردوان

Read Next

اسلامی تعاون تنظیم غلط معلومات کے خلاف  ترکیہ کا ساتھ دیں ، فخرالدین آلتون

Leave a Reply