مشکل کی اس گھڑی میں دوستوں کی مدد ہمیشہ یاد رہے گی، صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ 7.8 کے شدید زلزلے کے بعد تلاش ، بچاو اور امدادی سرگر میوں کے لیے تمام ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔

صدر ایردوان نے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کو بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں ان خیالات کا اظہار کیا۔

صدر کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیموں نے گزشتہ ہفتے  ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلےکے بعد  ملبے کے نیچےسے 8 ہزار  سےزائد افراد کو زندہ نکال لیا ۔

انہوں نے کہا کہ 81 ہزارسے زائد افراد صحت مند ہوکر اپنی عارضی رہائش گا ہوں میں جا چکی ہیں۔

میں ایک بار پھر ان تمام دوست اور بہن بھائیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو دن رات ہماری قوم کے لیے امداد اکٹھی کر رہے ہیں، اپنی ٹیموں کے ساتھ ہماری تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں مدد کر رہے ہیں، اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ، جو نہ صرف اپنی تاریخ میں بلکہ انسانیت کی تاریخ میں بھی "سب سے بڑی قدرتی آفات” کا سامنا کر رہا ہے، اس مشکل وقت میں اپنے دوستوں کی دوستی کوکبھی نہیں بھولے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ زلزلے کی تباہی نے "ایک بار پھر بین الاقوامی یکجہتی کی اہمیت کو ظاہر کیا،” کیونکہ ترکیہ کو متحدہ عرب امارات سمیت 100 سے زائد ممالک کی جانب سے حمایت اور تعزیت کے پیغامات موصول ہوئے ہیں جو سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں۔

6 فروری کو جنوبی ترکیہ میں آنے والے دو شدید زلزلوں میں کم از کم 31ہزار سےزائد افراد ہلاک ہوئے اور80 ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔

7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کا مرکز قہرمانماراش صوبے میں تھا، جس نے 10 صوبوں میں 13 ملین سے زیادہ افراد کو متاثر کیا، جن میں حاطائے، غازینتپ، آدیامان، ملاتیا، ادانا، دیار باقر، کلیس، عثمانیہ اور سانلیورفا بھی شامل تھے۔

شام اور لبنان سمیت خطے کے کئی ممالک نے بھی 10 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے کو محسوس کیا۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ میں زلزلے سے تاریخی ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے اداکار چاغداش چانکیا اور انکی اہلیہ زیلان تگریس بھی جاں بحق ہو گئیں

Read Next

امریکہ ترکیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا، امریکی وزیر دفاع

Leave a Reply