اسلامی تعاون تنظیم غلط معلومات کے خلاف  ترکیہ کا ساتھ دیں ، فخرالدین آلتون

ترک صدراتی شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فخرالدین آلتون نے اسلامی تعاون تنظیم رکن ممالک کے وزرائے اطلاعات کو خط لکھا۔ جس میں انہوں نے  حالیہ زلزلے سے ہونے والی تباہی ، عوام کو زلزلے کے بارے میں درست طریقے سے آگاہ کرنے اور غلط معلومات کے خلاف لڑنے کی کوششوں کو بیان کیا۔  انہوں نے کہا کہ  دنیا کی سب سے بڑی آفت کا سامنا ہے اور ترک عوام تکلیف دہ دنوں سے گزر رہی ہے

انہوں نے کہا کہ پورا ملک  اس آفت کے خلاف یکجہ  ہے، اور لوگوں کو  زندہ بچانے کے ریسکیو اہلکار شدید سردی  کے باوجود  دن رات کوششیں کر رہے ہیں۔ ملک کے تمام تر وسائل کو آفت زدہ علاقوں  کے لیے بروئے کار لایا گیا ہے ۔متحرک ہونے کے جذبے میں ہماری کوششیں اس وقت تک نہیں رکیں گی جب تک کہ ہم اپنے ہر شہری تک نہیں پہنچ جاتے۔

24 ہزار سے زائد  مختلف ادارے، ریسکیو ٹیم  سمیت سول سوسائٹیز کے لاکھوں افراد لوگوں کو بچانے میں لگے ہیں  اور ہمیں امید ہے کہ جلد ہم لوگ اس مصیبت پر قابو پا لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ممالک کے کچھ لوگ اس آفت کو ایک محرے کی طرح استعمال کر رہے ہیں  اور سوشل میڈیا کے ذریعے  غلط معلومات  پہنچا رہے ہیں "اس تناظر میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن  ممالک کے وزرائے اطلاعات کی جانب سے ہم غلط معلومات کا مقابلہ کرنے اور عوام کو مطلع کرنے کی ہماری کوششوں میں حمایت فراہم کرنے  کے شکر گزار ہوں گے۔ اسلامی دنیا نے مشکل وقت میں یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک کی طرح  متعدد مشکلات سے نبرد آزما ہونے والا ہمارا ملک  تعاون و یکجہتی کے جذبات کے ساتھ اس عظیم آفت کا مقابلہ   کرنے میں کامیاب ہو جائیگا۔

Alkhidmat

Read Previous

امریکہ ترکیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا، امریکی وزیر دفاع

Read Next

ترکیہ کے حالات بہتر ہونے تک سعودی عرب کی مدد جاری رہے گی،

Leave a Reply