turky-urdu-logo

ترکیہ کے حالات بہتر ہونے تک سعودی عرب کی مدد جاری رہے گی،

سعودی ناظم الامور محمد الہربی نے زلزلوں سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا  انہوں نے کہ  حالیہ زلزلےسے ہونے والے نقصان کی بھرپور تعزیت کرتے ہیں ۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کو صحت یابی کی دعا کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد ترکیہ کے حالات بہتر ہونے تک ہر طرح سے ترکیہ کی مد د کرتے رہے گے

انہوں نے کہا سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےزلزلے کے فوراً بعد ترکیہ میں امداد پہنچانے کا حکم دیا  ۔شاہ سلمان ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ سینٹر، سعودی سول ڈیفنس اور سعودی ریڈ کریسنٹ کی مدد سے ترکیہ میں  امدادی  سامان  پہنچایا گیا جس میں طبی سامان ، ، خوراک اور خیموں سمیت  ڈاکٹز اوریسکیو ٹیم شامل تھی

انہوں نے کہا بہت سے ملک سے  ریسکیو ٹیمیں ترکیہ مدد کے لیے پہنچی   سعودی عرب سے ائیر برج کے ذریعے اب تک سات ہوائی جہاز ترکیہ امداد کے لیے پہنچ چکے ہیں اور یہ امداد تب تک جاری رہے گی جب تک ترکیہ کے لوگوں کو ہماری ضرورت ہو گی

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی حمایت نہ صرف سرکاری تھی بلکہ عوامی سطح پر بھی ہو رہی ہے

سعودی سفارت کار نے کہا کہ   ہم نے  ترکیہ اور شام  میں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ایک امداد کیمپ  کا بھی آغاز کیا ہے  جس کا مقصد   دنیا بھر سے متاثرین کی مدد کرنا ہے اور اس  امدادی کیمپ کے ذریعے اب تک   350 ملین سعودی ریال سے زائد کی رقم جمع ہو چکی ہے ۔

سعودی سفارت کار نےکہا  کہ زلزلے کے بعد  سے دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں  اور امداد کا نہ رکنے والا سلسلہ بھی جاری ہے

Read Previous

اسلامی تعاون تنظیم غلط معلومات کے خلاف  ترکیہ کا ساتھ دیں ، فخرالدین آلتون

Read Next

پاکستان: وزیر اعظم شہباز شریف کی امن مشق کی اختتامی تقریب میں شرکت،مشقوں اور فلیٹس کا جائزہ لیا

Leave a Reply