turky-urdu-logo

امریکہ کا پاکستان اور انڈیا کے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معائدے کا خیر مقدم

امریکہ نے  پاکستان اور انڈیا کا کشمیر کے متنازعہ علاقے کے باڈر پر جنگ معائدے کا خیر مقدم کیا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین پساکی نے کہا کہ امریکہ ، ہندوستان اور پاکستان کے 25  فروری سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے فیصلہ پر سحتی سے عمل درآمد کرنے کے مشترکہ بیان کا خیرمقدم کرتا ہے۔

لائن آف کنٹرول دونوں ممالک کے درمیان  اس  متنازعہ سرحد کا نام ہے  جو متنازعہ ہمالیہ خطے کو دونوں ممالک کے مابین تقسیم کرتا ہے۔  دونوں ممالک نے 2003 میں فائر بندی پر دستخط کیے تھے لیکن اس کے باوجود  کئی بار دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ۔

جین کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے خطے میں امن کو تقویت ملے گی۔ یہ جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام کی سمت ایک مثبت اقدام ہے جو ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے اور ہم دونوں ممالک کو اس پیشرفت کو آگے بڑھاتے رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔”

Read Previous

اسرائیلی مظالم: فلسطینی قیدی کو دل کے آپریشن کے اگلے روز ہی دوبارہ جیل بھیج دیا

Read Next

پی ایس ایل 6:بولر کا ریویو ضائع ہونے پر علیم ڈار کا دلچسپ انداز

Leave a Reply