turky-urdu-logo

امریکہ: جنگ کے میدان کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل بم کا کامیاب تجربہ

امریکہ نے ایک چھوٹے سائز کے اسمارٹ بم کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو جنگ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس بم کو جی بی یو 53 اسٹورم بریکر کا نام دیا گیا ہے۔

امریکی فضائیہ اور بحریہ نے اپنے جنگی جہازوں کی ذریعے اس نئے اسمارٹ بم کے مختلف کامیاب تجربات کئے ہیں۔ یہ میزائل انتہائی کم روشنی میں بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میزائل کی رینج 72 کلو میٹر ہے۔ امریکی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ اسمارٹ بم کے تجربات کامیاب رہے ہیں اور انہیں کسی بھی وقت استعمال کیلئے منگوایا جا سکتا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق اس میزائل میں جنگ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس میزائل میں سیمی ایکٹو لیزر اور جی پی ایس کا نظام لگایا گیا ہے۔ سائز میں چھوٹا ہونے کی وجہ سے کسی بھی جنگی جہاز میں اس طرح کے 28 بم نصب کرنے کی صلاحیت ہو گی۔

Read Previous

تُرکی میں وائرس فری سیاحت کا آغاز، سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی

Read Next

نیم حکیم خطرہ جان، ترک حکیم کا کورونا کے علاج کا دعوی

Leave a Reply