turky-urdu-logo

طالبان اور افغان حکومت میں مذاکرات کا دوسرا دور آج شروع ہو رہا ہے

طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج سے قطر کے دارالحکومت دوحا میں شروع ہو رہا ہے۔

مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ہی امریکہ اور طالبان کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ فریقین ایک دوسرے پر تشدد کو ہوا دینے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں افغانستان میں تشدد کی نئی لہر اٹھی ہے جس میں اعلیٰ سرکاری عہدیداروں پر حملے بڑھ گئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان پر نان ملٹری زونز میں فضائی حملے کر رہا ہے اور اگر یہ حملے نہ روکے گئے تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نے طالبان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ امریکی افواج اپنے دفاع میں حملے کر رہی ہے۔ انہوں نے طالبان سے تشدد کی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے افغان حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور صحافیوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں جس سے امن حاصل کرنے میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

افغان وزارتِ امن کی ڈائریکٹر اسٹریٹجک کمیونیکیشن ناجیہ انواری نے کہا کہ افغان حکومت قومی مفادات اور افغان عوام کے جذبات کو سامنے رکھتے ہوئے طالبان کے ساتھ بات چیت کرے گی۔

Read Previous

پاکستانی اداکار فیروز خان اور ابن عربی کے درمیان معائدہ طے پا گیا

Read Next

سعودی عرب کا قطر کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان

Leave a Reply