فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ادا کرنے والے تُرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہوگئے۔
گزشتہ روز عثمان سویقوت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ابنِ عربی کا وہی قول شیئر کیا تھا جو فیروز خان نے بھی شیئر کیا تھا۔
عثمان سویقوت نے اس قول کے ساتھ فیروز خان کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ یہ سنہری الفاظ شئیر کرنے پر آپ کا شکر گزار ہوں میں نے سنا ہے کہ آپ نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا ہے، مجھے یقین ہے کہ اعلیٰ مقصد کی خدمت کے لیے بہت سے مختلف طریقے ہیں۔‘
اُنہوں نےمزید کہا کہ ’براہ کرم مجھے بتائیں کہ میں آپ کے لیے کیا کرسکتا ہوں، اگر آپ چاہیں تو ہم مل کر کچھ پروجیکٹس پر کام بھی کرسکتے ہیں۔‘
جس پر فیروز خان نے ان کہ محبت کا شکریہ ادا کیا اور مل کر کام کرنے کی پیشکش پر رضا مندی کا اظہار کیا۔