turky-urdu-logo

ترک فاونڈیشن کا آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کے لئے ایوارڈ کا اعلان

ترک فاونڈیشن نے آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کو  May 19 Turkish World Resurrection Award دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ کاراباخ کی جنگ میں اپنے مقبوضہ علاقے 30 سال بعد آزاد کروانے کی خدمات کے لئے دیا جائے گا۔

یہ ایوارڈ جدید ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اتاترک نے 19 مئی 1919 میں شروع کیا تھا۔ انہوں نے وسط ایشیائی ممالک کو مختلف جنگوں میں فتح پر یہ ایوارڈز دیئے تھے۔

ترکش ورلڈ آتھرز اینڈ آرٹسٹس فاوٗنڈیشن کے سربراہ یحیٰ اکینجن نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کی قیادت میں آذری فوج نے دلیری اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی اور یہ ایوارڈ کاراباخ کی فتح پر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا میں کمی کے بعد یہ ایوارڈ ایک تقریب میں صدر الہام علی یوف کو دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کمال اتاترک نے 19 مئی 1919 میں ترکی کی آزادی کی جنگ بحرہ اسود کے ساحلی شہر سیمسن سے شروع کی تھی جس کے بعد ترکی میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا۔  کمال اتاترک نے 19 مئی کو یوتھ اینڈ اسپورٹس ڈے قرار دیا اور اس روز عام تعطیل کا اعلان بھی کیا۔

Read Previous

ترکی کے کارپوریٹ سیکٹر میں کمپنیوں کا انضمام

Read Next

پاکستانی اداکار فیروز خان اور ابن عربی کے درمیان معائدہ طے پا گیا

Leave a Reply