
سعودی عرب نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی عرب نے قطر کے لئے اپنی زمینی، سمندری اور فضائی حدود کھول دی ہیں۔کویت کے وزیر خارجہ احمد نصیر الصباح نے کہا کہ دونوں ملکوں کی زمینی اور فضائی حدود پیر کی رات سے ایک دوسرے کے لئے کھول دی گئی ہیں۔
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایک بڑے اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ خلیجی تعاون کی تنظیم گلف فار کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کے 41 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے شہر العلا پہنچ گئے۔
2017 کے بعد پہلی بار قطر جی سی سی کے اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔
گلف کوآپریشن کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نائف الحجرف نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خطے میں امن و استحکام آئے گا اور تجارت بھی بڑھے گی۔
Tags: سعودی عرب