
ٹویٹر پر حملے کے نتیجے میں کئی مشہور شحصیات جن میں موسیقار کینے ویسٹ ، ٹیکنالوجی کی دنیا کے بادشاہ ایلون مسک اور امریکی صدارتی دعویدار جو بائیڈن شامل ہیں کے ٹویٹراکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ۔
سابق صدر براک اوباما ، ایمیزون کے مالک جیف بیزوس ، فنانسر وارن بفیٹ اور نیو یارک سٹی کے سابق میئر مائیکل بلومبرگ کے اکاؤنٹس بھی متاثر ہوئے۔
اکاؤنٹس سے لیے گئے اسکرین ساٹس میں بٹ کوائن کی صورت میں عطیات دینے کے لیے لنک شئیر کیے گئے اور کسی نہ کسی طرح ان عطیات کو داگنا کر کے اپنی کمیونٹی یا مداحوں کو "واپس” دیے جانا کا دعوا کیا گیا۔
ٹویٹر کے آفیشل سپورٹ اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ "سیکیورٹی پر حملے کے اس واقعے سے آگاہ ہے جو ٹویٹر اکاؤنٹس کو متاثر کر رہا ہے۔” ہم تحقیقات کر رہے ہیں اور اسے ٹھیک کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ہم جلد ہی سب کو اپ ڈیٹ کریں گے۔”