جمعرات کے روز وزیر داخلہ نے بتایا کہ ترکی کے وان صوبے میں پہاڑی پر طیارہ گرنے کے حادثے میں سات سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹیم کی اطلاع کے مطابق ہم نے سات ہیرو کو کھویا ہے جن میں دو پائلٹ بھی شامل تھے۔
سویلو کا مزید کہنا تھا کہ طیارہ ماونٹ آرٹو پر 2،200 میٹر کی اونچائی سے گر کر تباہ ہوا۔
طیارہ شام 6:30 بجے وان فیریٹ میلین ایئر پورٹ سے روانہ ہوا تھا۔
سیلیو نے بتاتے ہوئے کہا کہ 2015 کے ماڈل طیارے کو پیر سے وان اور ہقاری صوبوں میں جاسوسی اور نگرانی کے لیے مامور کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پائلٹ نے آخری بار شام 10:30 بجے ضلع باکلے کے پاس ٹاور سے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ راڈر اور مواصلات کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ اسکے بعد سویلو اس علاقے میں پہنچا جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔
Tags: ترکی طیارہ حادثہ