turky-urdu-logo

ترک شہری کا 15 جولائی کی یاد میں47 کلو میٹر پیدل سفر

ترکی کے ایک باشندے بنوامن یوردکول نے چار سال قبل بغاوت کی وحشیانہ کوشش کے دوران خود سے ایک وعدہ کیا تھا کہ وہ 15 جولائی کی ہر سالگرہ پر 47 کلو میٹر کا پیدل سفر طے کرکے ملک کو خراج تحسین پیش کرے گیں۔

یہ 45 سالہ شخص وسطی ترکی کے شہر قیصری کا مقیم ہے۔یہ  بغاوت کی کوششوں کے دوران اولی محلے سے ٹھیک 47 کلومیٹر کا فیصلہ طے کرکے جمہوریت کی حمایت کرنے والی ریلی میں شامل ہوا تھا۔

یوردکول نے بدھ کے روز ساڑھے آٹھ گھنٹے میں اپنی چوتھی واک مکمل کی۔ انکا کہنا تھا کہ وہ اور انکے دوست ایک کار میں سوار ہو کر ریلی میں شامل ہونے کے لیے دویلی کے ایک چوک جا رہے تھے۔ تو انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ بغاوت پسندوں کو انکے برے مقصد میں کا میاب نہ ہونے دیں۔

انہوں نے اہلس نیوز ایجینسی آئی ایچ اے کو بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ہم کامیاب ہو جاتے ہیں تو میں ہر سال اس راستے پر 47 کلو میٹر چلوں گا۔

واک کے دوران انکا کہنا تھا کہ انہوں نے شہیدوں اور وہ لوگ جو بغاوت کی کوششوں کو ناکام بنانے میں شامل تھے انکے لیے دعا کی۔

 انکا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بغاوت کی کوششوں کے خلاف جنگ میں کچھ کھایا پیانہیں تھا بلکل اسی طرح ہی وہ ہر سال 47 کلو میٹر پیدل چلنے کے دوران کچھ کھاتے پیتے نہیں ہیں۔

Read Previous

مشرقی ترکی میں طیارہ گرکر تباہ، 7 افراد ہلاک

Read Next

آج ترکی کی بدولت آیا صوفیہ کی شان و شوکت برقرار ہے، مہمت ایرسوئی

Leave a Reply