turky-urdu-logo

استنبول سے 3 گھنٹے کی مسافت پر 5 قدیم کیمپنگ مقامات

وہ تمام افراد جو شہر سے باہر کھلی جگہوں پر رہنے کے عادی ہوتے ہیں موسم گرما میں استنبول ان کے لیے خاصا تنگ پڑ جاتا ہے۔ لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ استنبول سے  چند گھنٹوں کی مسافت پر شہری ترقی سے  پاک مقامات موجود ہیں جن سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔

اگر آپ ویک اینڈ سے واقعے لطف ہونا چاہتے ہیں تو ہمارا مشورہ ہے کہ آپ قدرت کے قریب وقت گزاریں۔ خیمہ لگائیں اور ستاروں کو دیکھتے ہوئے رات گزاریں۔ چاہے آپ نے کبھی بھی کیمپنگ نہ کی ہو استنبول سے تین گھنٹے کی ڈرائیو پر ، کچھ ایسے مقامات ہیں جن کے بارے میں یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ  وہاں جا کر آپ اچھا محسوس کریں گے۔

ان مقامات تک رسائی کے لیے، آپ کو  صرف ایک کار کی ضرورت ہوگی۔ اگر آپ گا ڑی کرائے پر لے رہے ہیں تو  اونچی کلیئرنس والی گاڑی کا انتخاب کریں تاکہ آپ کو پتھریلی اور غیر ہموار راستوں پر چھرنے میں دشواری نہ ہو۔  پہلی بار جب آپ ان مقامات پر جائیں تو بہتر ہے کہ دن کا انتخاب کریں کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے۔

ساحلکوئے ، سائیل، استنبول

پرکس: ٹوائلٹ اور شاور کی سہولیات ، بحیرہ اسود کے ساحل سمندرتک رسائی ، سائٹ پر ایک ریسٹورانٹ، خیمے اور کرائے پر بنگلے ، بس کے ذریعے رسائی ممکن

سیلیکلاگول ، بولو

پرکس: ٹوالیٹ کی سہولیات ، کوڑے دان ، رجسٹریشن آفس ، لکڑی جلانے کے لیے لکڑی برائے  فروخت

اگر آپ جنگل کی گہرائی میں جانے کے خواشمند  ہیں تو  بولو صوبے میں سیلیکلاگگل کیمپسائٹ آپ کے لئے بہترین جگہ ہے۔ معمولی اندراج کی فیس ادا کرنے کے بعد ، آپ لیچ لیک کے ساتھ ہی اپنا خیمہ لگا سکتے ہیں جو گھنے لکڑی دار  پہاڑیوں کے درمیان گھرا ہوا ہے۔

سویوکاک پہاڑی سلسلہ ، سکریا

پرکس: بلا معاوضہ ، آؤٹ ہاؤسز ، فیملی فرینڈلی

سویوکاک پہاڑی سلسلہ بچوں اور فیملی کے ساتھ آنے کے لیے بہترین جگہ ہے۔ یہ وسیع ، گھاس دار پہاڑی سلسلہ صوبہ سکریہ میں سمنلی پہاڑی سلسلے کی چوٹی  پر واقع ہے۔ اگرچہ گوگل میپ دو راستے دکھائے گا یہاں پہچنے کے لیے ، لیکن آپ جو سڑک المیے سے ہوتی ہوئی جائے اس کا انتخاب کریں کیونکہ دوسری سڑک  مسافر گاڑیوں کے لئے سازگار نہیں ہے۔

سلطانپنار پہاڑی سلسلہ ، بولو

پرکس: بلا معاوضہ ، ہنگامی صورت حال میں انسانوں تک رسائی ممکن ، آرام دہ اور پرسکون ، ہائیکنگ کے لیے موزوں

بولو-سکریا کی سرحد پر واقع سلطانپر یائلاس ، اس خطے میں شاید میرا پسندیدہ مقام ہے۔ اس پہاڑی سلسلے پر ایک گاوں بھی آباد ہے یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نوار اور محبت کرنے والے ہیں۔ کمپینگ کے لیے کوئی خاص جگہ مخصوص نہیں کی گئی جہاں دل کرئے کیمپ لگا سکتے ہیں لیکن یاد رہے وہاں کوئی باتھ روم کی سہولت موجود نہیں ہے۔

ماونٹ الوداگ ، برسا

پرکس: بلا معاوضہ ، مکمل خاموشی ، مچھروں سے پاک

سمندر کی سطح سے 2،543 میٹر (8،343 فٹ) پر مارمارا خطے کا سب سے اونچا مقام ماؤنٹ الؤداگ ، ایک ایسی جگہ جہاں صرف خاموشی اور تنہائی ہے لہذا یہاں صرف تجربہ کار کیمپرز ہی جائیں۔ اس جگہ کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہاں تین جھیلیں پہاڑ کی چوٹی کے قریب واقع ہیں – کلیملی گل ، کاراگل اور عینی گل۔ آپ گوگل پر صرف کاراگل الوداگ لکھیں اور گوگل کا نقشہ آپ کو وہاں پہنچا دے گا

Read Previous

یو اے ای نے لیبیا کے تیل کی پیداوار اور برآمد روکنے کیلئے باغی ملیشیا کو استعمال کیا

Read Next

ٹویٹر: ہیکرز کا حملہ، نمایاں امریکی شحصیات کےاکاؤنٹس ہیک

Leave a Reply