turky-urdu-logo

پینٹاگون تُرکی سے جنگی جہاز کے پُرزوں کی خریداری بند کرے، امریکی سینیٹرز

Israeli F-35 fighter jets roll on the tarmac during the "Blue Flag” multinational aerial exercise at the Ovda air force base, north of the Israeli city of Eilat, on November 11, 2019. (Photo by Emmanuel DUNAND / AFP) (Photo by EMMANUEL DUNAND/AFP via Getty Images)

امریکہ نے تُرکی سے اپنے جنگی جہاز ایف 35 کے پُرزوں کی خریداری کے معاہدہ کی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم امریکی سینیٹرز نے پینٹاگون سے کہا ہے کہ وہ ترکی سے جدید ٹیکنالوجی کے فائٹر جیٹ کے پُرزوں کی خریداری کا معاہدہ فوری طور پر ختم کرے۔

ترکی اور امریکہ کے درمیان ایف 35 جیٹ فائٹر کے پُرزوں کی خریداری کا معاہدہ پانچ سال پہلے طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ نے ترکی کو ایف 35 طیارے فروخت کرنے کا بھی ایک معاہدہ کیا تھا۔ اس دوران ترکی نے روس کے ایس 400 میزائل سسٹم خریدنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد امریکہ نے ترکی کو ایف 35 طیارے فروخت کرنے کا معاہدہ منسوخ کر دیا تاہم پُرزوں کی فراہمی کا معاہدہ فی الحال برقرار ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ترکی سے کیا گیا معاہدہ پورا کیا جائے گا اور 2022 کے بعد نئے وینڈرز سے ایف 35 کے پُرزے خریدے جائیں گے۔

پانچ امریکی سینیٹرز نے پینٹاگون کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ترکی سے جدید طیارے کے پرزوں کی خریداری کا معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفاعی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایف 35 طیاروں کے پرزوں کی خریداری ایک حساس اور دفاعی نوعیت کے اہم منصوبے میں ترکی کو شامل کرنا امریکی مفادات کے خلاف ہے۔

امریکی سینیٹرز نے وزیر دفاعی مارک ایسپر سے کہا ہے کہ وہ اس حساس معاملے کو دیکھیں اور ترکی سے پرزوں کی خریداری کا معاہدہ ختم کیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی کانگریس نے پینٹاگون سے کہا تھا کہ وہ چند ماہ کے اندر ایف 35 طیاروں کے پرزوں کی خریداری کیلئے نئے وینڈرز کو تلاش کرے لیکن پینٹاگون نے ترکی سے پرزوں کی خریداری 2022 تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ پینٹاگون کا یہ اقدام امریکی کانگریس کے منظور کئے جانے والے دفاعی بل کے برعکس ہے۔ امریکی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ ترکی نے روس کے ایس 400 ڈیفنس میزائل کے ریڈارز کو امریکی طیاروں پر ٹیسٹ کر لیا ہے اب وہ اپنا میزائل سسٹم بھی ان طیاروں کے ذریعے ٹیسٹ کرنا چاہتا ہے لیکن کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ترک منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔

Read Previous

مصر میں فوج کو سیاست کرنے کی اجازت، پارلیمنٹ میں نیا قانون منظور

Read Next

حکومت آئندہ تین ماہ میں 75 ارب روپے کے اسلامی بونڈز فروخت کرے گی

Leave a Reply