حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اسلامی بونڈز کی فروخت سے 75 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اجارہ سکوک بونڈز کی نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ حکومت نے جولائی، اگست اور ستمبر میں پچیس پچیس ارب روپے کے اجارہ سکوک بونڈز جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
Tags: اسلامی بونڈز