قومی وزارت تعلیم نےاعلان کیا کہ 31 اگست کو ترکی کے تمام اسکول دوبارہ کھولے جائیں گے۔
پرائمری اسکول میں داخلہ لینے والے بچوں کے لیے پہلے ہفتے یعنی 31 اگست سے 4 ستمبر تک اورینٹیشن کا انعقاد کیا جائے گا.
میڈ ٹرم بریک اس تعلیمی سال 16۔20 نومبر کے درمیان ہو گی ، جبکہ 22 جنوری کو پہلی سہ ماہی ختم ہونے کے بعد ، 25 جنوری کو اسکول دوبارہ کھولے جائیں گے۔ دوسری سہ ماہی 8 فروری کو شروع ہوگی۔اور 12 تا 16 اپریل کو میڈ ٹرم بریک دی جائے گی۔
تعلیمی سال 18 جون 2021 کو اختتام پذیر ہوگا۔
Tags: ترکی تعلیمی سال کا آغاز