turky-urdu-logo

ترکی پر امریکی پابندیاں: مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی امریکی تجویز

امریکہ نے ترکی پر پابندیوں کے لئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی تجویز دی ہے جس کا ترکی نے خیر مقدم کیا ہے۔

یہ امریکی پابندیاں روس کے S 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری پر لگائی گئی تھیں۔ ترکی نے امریکہ سے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا جو ان پابندیوں کے جواز پر اپنی سفارشات مرتب کرے گی کہ آیا یہ پابندیاں قانونی ہیں یا غیر قانونی؟

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو نے کہا کہ دونوں ملکوں کا ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ بن گیا ہے جو ان پابندیوں کے خاتمے کے لئے اپنی تجاویز دے گا۔ امریکہ کا موقف ہے کہ نیٹو کا رکن ہونے کی حیثیت سے ترکی روس کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو خریدنے کا اہل نہیں ہے تاہم ترکی کا موقف ہے کہ روس کا یہی ایئر ڈیفنس سسٹم نیٹو کے دیگر ممبرز بھی استعمال کر رہے ہیں۔

امریکہ نے ترکی پر پابندیوں کے تحت ترکش ڈیفنس انڈسٹریز پریذیڈنسی اور اس کے سربراہ اسماعیل دمیر سمیت تین اعلیٰ حکام پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے بھی جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کو کہا ہے اور ترکی ہمیشہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اس بات سے پریشان نہیں ہے کہ پابندیاں سخت ہیں نرم ہمارا موقف یہ ہے کہ پابندیاں ایک غلط سیاسی فیصلہ ہے اور غیر قانونی ہے۔ یہ ترکی کی خود مختاری اور آزادی پر ایک حملہ ہے۔

امریکہ نے 14 دسمبر کو ترکی پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Read Previous

ترکش موٹر سائیکلسٹ توپراک ورلڈ سپر بائیک چیمپین شپ جیتنے کے خواہشمند

Read Next

فٹ بال سپر لیگ :بیسکتاس کلب دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

Leave a Reply