
امریکہ فلسطین کے موجودہ صدر محمود عباس کو ہٹانے کا ایک منصوبہ تیار کر رہا ہے۔
فلسطینی تنظیم فتح کے سرگرم رہنما محمد زالان کو فلسطین کا نیا صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فرائیڈ مین نے کہا ہے کہ فلسطینی قیادت کو کسی خفیہ منصوبے کے تحت ہٹانے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ میں محمد زالان کی سپورٹ موجود ہے لیکن ترکی اور متحدہ عرب امارات میں زالان کے خلاف کئی کیسز درج ہیں۔ ترکی میں 2016 میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت میں محمد زالان کے اہم کردار سمیت کرپشن، قتل اور دیگر الزامات ہیں۔اسی طرح محمد زالان کے خلاف فلسطین اور یو اے ای میں بھی مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
امریکی سفیر نے غزہ کے مغربی کنارے کے مزید علاقوں پر اسرائیلی قبضے سے متعلق کہا کہ اسرائیل مجوزہ علاقوں پر آنے والے دنوں میں قبضہ کر لے گا۔ انہوں نے موجودہ فلسطینی صدر محمود عباس سے متعلق کہا کہ وہ ابھی تک ماضی سے باہر نہیں آئے ہیں اور ابھی تک وہ غیر ضروری شکایات کرتے رہتے ہیں