turky-urdu-logo

آستانہ امن مذاکرات کا حاصل یہی ہے کہ امریکہ شام سے اپنی فوجیں واپس بلوائے، ترک صدر ایردوان

ترک صدر ایردوان نے ایران کے دورے سے وطن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آستانہ  امن مذاکرات    کا نتیجہ یہی نکلا ہے کہ  امریکہ شام  سے اپنی فوجیں واپس بلا لے۔

صدر کا کہنا  تھا کہ امریکہ کو شام سے نکلنا ہو گا، اس موقف پر ایران اور روس نے بھی رضامندی ظاہر کی  ہے

ترکیہ بھی  یہی چاہتا ہے  کیونکہ یہ امریکہ ہی ہے جو وہاں دہشت گرد گروہوں  کی مالی معاونت کر رہا ہے ،صدر ایردوان نے صحافیوں کو پی کے کے  کو امریکی تعاون ہونے  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے داعش کو شکست دینے کے لیے پی کے کے  کی مالی معاونت کی ۔

حالیہ برسوں میں ہونے والے دیگر کامیاب آپریشنز کے بعد  شمالی شام میں ایک اور انسداد دہشت گردی آپریشن کے امکان کا اعادہ کرتے ہوئے، صدر ایردوان  نے کہا کہ جب تک انقرہ کے دیرینہ خدشات کو دور نہیں کیا جاتا، دہشتگردوں کی خلاف جنگ جاری رہے گی۔

صدر نے بتایا کہ امریکی فوج  شام میں  کرد  دہشتگردوں کو فوجی تربیت دے رہی ہے ، اور اپنے ان  ناپاک عزائم پر پردہ  ڈالنے کے لیے وہاں امریکہ کا پرچم  لگا رکھا ہے

وہ سمجھتے ہیں کہ  جھنڈا لگا کر ہمیں بیوقوف بنا  لیں گے، ہم جانتے ہیں کہ  یہ ترک فوج کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں

کرد  دہشت گرد وقتاً فوقتاً شمالی شام میں ترک فوجیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،  تاہم سرحد پر امن قائم رکھنے اور مقامی لوگوں کو دہشت گردوں کے تسلط سے بچانے کے لیے وہاں ترک فوجی  تعینات  کیے گئے ہیں ۔

 

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ: کپادوکیہ میں ہاٹ بالون فیسٹول شروع

Read Next

ترکیہ کی کوششیں کامیاب، روس اور یوکرین کے درمیان اناج کی ترسیل کا معاہدہ طے پا گیا

Leave a Reply