ترکیہ: کپادوکیہ میں ہاٹ بالون فیسٹول شروع

ترکیہ کا سیاحتی مقام کپادوکیہ انٹرنیشنل ہاٹ بالون فیسٹول2022 کا آج سے شروع ہو گیاہے۔ ترکی سمیت برطانیہ، بیلجئیم، ہالینڈ، لکسمبرگ، سوٹزرلینڈ، جرمنی، جمہوریہ چیک، برازیل، اسپین، شمالی مقدونیہ اور سلووینیا نے25 فگر غبارے اور 15 کلاسک گرم ہوا کے غباروں کو ساتھ اس فیسٹول میں شرکت کی ۔

فیسٹول میں موجود شرکا نے ان گرم ہوا کے غباروں کی مدد سے پریوں کی چمنیوں اور آتش فشانی کٹاو سے بننے والےچٹانی علاقے کی سیر کی ۔اس فیسٹول کا مقصد بالون ٹورازم کی برانڈ ویلیو میں اضافہ کرنا کے ساتھ ساتھ ترکیہ کی سیاحت کو فروغ دینا بھی ہے۔

اس  فیسٹول میں مختلف  کنسرٹ اور ڈی جے پرفارمنس کے ساتھ ساتھ مختلف تفریخی پروگرامز بھی منعقد ہونگے ،جن میں سن رائز بیلون شو،، ریڈ بل میوزک ایونٹس، کپادوکیہ پروموشن اینڈ ڈیولپمنٹ کانفرنسز، شارٹ  فلم  اسکریننگ، بیلون اور سوئنگ فوٹوگرافی کی سرگرمیاں، پیراشوٹ، فوگ شو اور دیگر  مختلف  شوز بھی شامل ہیں ۔

یہ فیسٹول 23جولائی تک جاری رہے گا۔ اس فیسٹول میں شرکا کے لیے دن میں 4 سیشنز جبکہ شام کے اوقات میں تین سیشن شامل ہیں ۔

Read Previous

ترک موسیقار کی پاکستان سے محبت، حب اوطنی پر مبنی گانا Absolutely Not عمران خان کے نام کر دیا

Read Next

آستانہ امن مذاکرات کا حاصل یہی ہے کہ امریکہ شام سے اپنی فوجیں واپس بلوائے، ترک صدر ایردوان

Leave a Reply