پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب میں ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد ترک موسیقار نے بھی عمران خان کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی ایک تحفہ بھی دیا۔
تُرکیہ کے موسیقار ترگے ایورن نے حب الوطنی پر مبنی گانا ’Absolutely Not‘ پیش کرکے پاکستان اور پی ٹی آئی چیئرمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ترگے ایورن نے یہ گانا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا ہے۔
4 منٹ 16 سیکنڈ کے اس گانے کی ویڈیو کا آغاز قائدِ اعظم محمد علی جناح سے ہوتا ہے، بعدازاں اس میں پاکستان کے خوبصورت نظارے دکھائے گئے اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو سیاسی معاملات دیکھتے ہوئے دکھایا گیا۔
ترک موسیقار کا کہنا ہے کہ یہ گانا ایک تُرک بھائی کی جانب سے عمران خان اور پاکستان کو خراجِ تحسین اور تحفہ ہے، مجھے امید ہے کہ آپ سب اسے پسند کریں گے۔
گانے کا ٹائٹل عمران خان کی جانب سے آسٹریلوی صحافی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران مشہور جواب ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ پر رکھا گیا ہے۔
ترگے نے ٹوئٹر پر بھی یہ گانا شیئر کیا اور عمران خان کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
Congratulations, #Pakistan. 👏👏👏
Congratulations, @ImranKhanPTI . 👏👏👏#PunjabElections #PunjabKaptanKa🤲🇹🇷❤️🇵🇰😊
Now it is time to listen to our song, "Absolutely Not", a gift from #Türkiye!…
— Turgay Evren (@TurgayEvren1) July 17, 2022