یورپ میں گرمی سے 1500 افراد ہلاک

یورپ میں گرمی کی شدید لہر کے باعث گزشتہ دس روز میں ہلاکتوں کی تعداد 1500سے تجاوز کر گئی۔

پرتگال اور سپین میں شدید گرمی کے باعث گزشتہ دس روز کے دوران1500 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پرتگال میں گرمی سے 1000 افراد جبکہ سپین میں 500 افراد ہلاک ہوئے۔

پرتگال میں آگ سے 75ہزار ایکڑ اور فرانس میں 22 ہزار ایکڑ رقبے پرپھیلے جنگلات متاثر ہوئے جبکہ ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

سپین اورپرتگال میں درجہ حرارت میں اضافے سے جنگلوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

لندن میں درجہ حرارت میں اضافے سے رہائشی علاقوں کے قریب واقع جنگلات میں آگ سے متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

اٹلی بھی ریکارڈ گرمی کی لپیٹ میں ہے۔

گرمی کی لہر سے متاثر یورپی ممالک میں حکام نے شہریوں کو بلاضرورت باہر نہ نکلنے اورپانی زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز کا کہنا ہے کہ اسپین میں گزشتہ 10 روز میں گرمی کے باعث 500 سے زائد شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

Read Previous

پاکستانی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف استنبول پہنچ گئے، علی شاہین سے ملاقات

Read Next

ترک موسیقار کی پاکستان سے محبت، حب اوطنی پر مبنی گانا Absolutely Not عمران خان کے نام کر دیا

Leave a Reply