
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک ترک ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے افراد میں سے ایک شخص کو ایف بی آئی نے گرفتار کر لیا ہے۔
ایف بی آئی نے کیلیفورنیا کی لاس اینجلس کاوٗنٹی پروبیشن ڈپارٹیمنٹ کے تعاون سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے ترک ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے ایک آرمینیائی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
4 نومبر کی شام کو چھ سے آٹھ افراد کے ایک گروپ نے بیورلی ہلز میں ایک ترک ریسٹورنٹ پر حملہ کیا تھا۔ حملہ آوروں نے اپنے چہرے نقاب سے چھپائے ہوئے تھے۔ انہوں نے ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور وہاں بیٹھے افراد کو دھمکیاں دیں۔
پولیس نے گرفتار ملزم کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ گلینڈیل شہر کے رہائشی ولیم اسٹیپ نیان کو حراست میں لیا ہے۔
22 سالہ ملزم ابھی پولیس کی حراست میں ہے اور اسے 16 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بیورلی ہلز کے میئر لیسٹر فرائیڈمین نے کہا کہ کسی بھی کمیونٹی سے نفرت کی بنا پر کسی دوسری کمیونٹی کو حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے پولیس ڈپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کیں کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔