![](https://www.turkeyurdu.com/wp-content/uploads/2020/09/UAE-Trump.jpeg)
امریکہ اور متحدہ عرب امارات اس سال دسمبر میں ایف 35 طیاروں کی فروخت کا ایک معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو بے وقوف بنائے بغیر دسمبر میں معاہدہ کر لیا جائے گا۔ امریکہ اس معاہدے سے متعلق ابھی پالیسی ترتیب دے رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات چاہتا ہے کہ یو اے کے قومی دن کے موقع پر وہ طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کر دے۔ یو اے ای نیشنل ڈے 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے درمیان دہائیوں سے ایک معاہدہ طے پایا ہوا ہے جس میں امریکہ نے یقین دہانی کروائی تھی کہ مشرق وسطیٰ کے کسی بھی ملک کو ایسا کوئی جنگی اسلحہ فروخت نہیں کیا جائے گا جس سے اسرائیل کی خطے میں اجارہ داری کو نقصان پہنچے۔
اسرائیل نے یو اے ای کے ساتھ معاہدہ کرنے کے فوری بعد کہا تھا کہ امریکہ کسی صورت اسرائیل کی اجازت کے بغیر ایف 35 طیارے متحدہ عرب امارات کو فروخت نہیں کر سکتا۔
اس پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی ماہرین ایک ایسا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں یو اے ای کو طیارے بھی فروخت کر دیئے جائیں اور اسرائیل کو ناراض بھی نہ کیا جائے۔