turky-urdu-logo

چین نے حکومت پر تنقید کرنے والے بزنس مین کو 18 سال قید کی سزا سنا دی

مقامی چینی میڈیا کی رپوٹ کے مطابق ایک چینی رئیل اسٹیٹ بزنس مین اور چائینہ کمیونسٹ پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنانے والے شحص کو بدعنوانی اور کرپشن کے الزام میں 18 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

ہانک کانگ کے مقامی اخبار کے مطابق 69 سالہ رین زہکیانگ جو حکومتی جماعت پر کھلے عام تنقید کرتے رہے ہیں کو بیجینگ کی عدالت نے 18 سال قید اور 4.2 ملین ڈالر ز جرمانے کی سزا سنائی۔

یہ فیصلہ رین زہکیانگ کے حکومت پر تنقیدی کالم لکھنے جس میں انہوں نے حکومت پر وبا کے معاملے میں لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا کے بعد سامنے آیا۔

چینی تفتیش کاروں کے مطابق ، رین زہکیانگ پر 2003-2017ء کے دوران سرکاری فنڈس میں 49.74 ملین وان (.3 7.32 ملین) سے زیادہ رقم غبن کرنے اور اپنے عہدے کا نا جائز فائدہ اٹھانے کا الزام ہے۔

عدالت نے کہا رین زہکیانگ نے رضاکارانہ طور پر اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کا اعتراف کیا ہے ، اور رضاکارانہ طور پر عدالت کے فیصلے کو قبول کیا ہے۔

Read Previous

اسرائیل کی اجارہ داری کو نقصان پہنچائے بغیر امریکہ اور یو اے ای کا F 35 کی خریداری کا معاہدہ

Read Next

ترک ایجنسی نے سیلاب سے متاثرہ سوڈان میں امدادی سامان بھجوایا

Leave a Reply