turky-urdu-logo

ترک ایجنسی نے سیلاب سے متاثرہ سوڈان میں امدادی سامان بھجوایا

ترکی ہلال احمر نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم نےسیلاب سے متاثرہ علاقے قلاقلہ کے 432 کنبوں اور ملک بھر میں تقریباً5 ہزار افراد میں خوراک کے ڈبے تقسیم کئے ہیں۔

ترکی ہلال احمر سوڈان وفد کے سربراہ سردار یلماز نے کہا ہے کہ ترک ہلال احمر نے سیلاب کے فوراً بعد انسانی امداد کا کام شروع کر دیا تھا اور حالیہ طور پر ہم نے دارالحکومت خرطوم کے علاقے قلاقلہ کے 432 کنبوں میں خوراک کے ڈبے تقسیم کئے ہیں۔

یلماز نے کہا ہے کہ ہم نے، ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ 50 ہزار افراد میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا ہے اور تقریباً 5 ہزار افراد میں خوراک کے ڈبے تقسیم کئے ہیں۔

اس کے علاوہ ترک سول سوسائٹیوں نے متاثرہ کنبوں کو 5 لاکھ ڈالر مالیت کی انسانی امداد فراہم کی ہے۔سردی اور ملیریا سے بچنے کے لئے کمبل اور مچھر دانیوں پر مشتمل امدادی سامان تقسیم کیا گیاہے ۔

سوڈان وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چند ماہ سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں 121 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سیلاب کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد گھر یا تو مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں یا پھر ناقابل استعمال حالت میں آ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سوڈان دفاعی و سلامتی کونسل نے 5 ستمبر کو سیلاب کی آفت کی وجہ سے 3 ماہ کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا

Read Previous

چین نے حکومت پر تنقید کرنے والے بزنس مین کو 18 سال قید کی سزا سنا دی

Read Next

یورپی یونین کا لیبیا میں ترک کمپنی کو پابندی کی فہرست میں شامل کرنا کوئی اہمیت نہیں رکھتا؛ترکی

Leave a Reply