
انقرہ میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ سیٹرفیلڈ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ غارہ میں تیرہ ترک شہریوں کے قتل میں دہشت گرد تنظیم پی کےکے ملوث ہے۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق ، امریکی سفیر نے گزشتہ شام بعض اعلی فوجی حکام سے بات چیت کی جس کے دوران انہوں نے غارہ میں تیرہ ترک شہریوں کے قتل میں پی کے کے کے ملوث ہونے کی تائید کرتےہوئے ترک حکومت سے اظہار تعزیت کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سفارت خانے نے اپنے بیان میں اس حملے کے پس پردہ پی کےکے کے ملوث ہونے پر شبہ ظاہر کیا تھا جس پرانقرہ حکومت نے سخت احتجاج کیا تھا۔