
ترکی نے صوبائی بنیاد پر کورونا وائرس کے کیسیز کا اعلان کرنا شروع کر دیا ہے۔
وزیر صحت فرحتین کوکا نے ہفتے وار اقدام کے تحت 8 سے 14 فروری کے درمیان صوبائی بنیاد پر کورونا وائرس کے کیسیز کااعلان کردیا۔
فرحتین کوکا نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اب سے ہر ہفتے کے آغاز پر پچھلے سات دن کے کیسیز کی تعداد کا اعلان کیا جائے گا۔
ہر 1 لاکھ لوگوں میں سے کیسیز کی تعداد استنبول میں 60.19، انقرہ میں 35.49 اور ازمیر میں 44.39 ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترکی میں 2.59 ملین سے زائد کیسیز رجسٹر ہوئے ہیں۔
27ہزار5سو62 لوگ اب تک جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 2.48 ملین سے زائد لوگ کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
دسمبر میں شروع ہونے کے بعد سے کورونا وائرس نے اب تک 192 ممالک میں 2.4 ملین سے زائد افراد کی جانیں لی ہیں۔
امریکہ انڈیا اور برازیل اب تک کہ سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہیں۔