ترک وزارت خارجہ نے دہشت گردوں کی پشت پناہی پر امریکی سفیر کو طلب کیا اور امریکی پالیسی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی سفیر ڈیوڈ سیٹرفیلڈ کو طلب کیا گیا اور دہشت گردوں کے ہاتھوں ترک شہریوں کی شہادت پر امریکی وزارت خارجہ کے بیان کی شدید مذمت کی۔
امریکی وزارت خارجہ نے ترک شہریوں کی شہادت پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نیٹو میں اپنے اتحادی ترکی کے ساتھ کھڑا ہے اور شمالی عراق میں شہید ہونے والے شہریوں کے غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ اگر ان شہریوں کی شہادت دہشت گرد تنظیم پی کے کے سے ثابت ہو گیا تو امریکہ اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرے گا۔
ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ بیان امریکہ کی دہشت گردو تنظیموں کی حمایت اور ان کی پشت پناہی ہے۔