turky-urdu-logo

ترک نژاد ڈاکٹر اوگر شاہین کی ویکسین کی امریکہ نے بھی منظوری دے دی

امریکی وزارت فوڈ اور ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ترک نژاد ڈاکٹر اوگر شاہین کی تیار کی ہوئی ویکسین کو ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

وزارت فوڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سائنسی ثبوتوں کی بنیاد پر بائیون ٹیک اور فائزر کی تیار کی ہوئی ویکسین کورونا وائرس سے بچاوٗ  کے لئے ایک موٗثر دوا ہے لہذا ہنگامی بنیادوں پر اس کی اجازت دی جاتی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے ایک خبر شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف نے وزارت فوڈ کے کمشنر سٹیفن ہین کو دھمکی دی تھی کہ یا تو ویکسین کو منظور کیا جائے ورنہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دو۔

واشنگٹن پوسٹ کی اس خبر کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں کہا گیا تھا کہ تمام امریکیوں کو ویکسین مفت میں فراہم کی جائے گی اور ویکسین کی پہلی کھیپ 24 گھنٹوں کے اندر دستیاب ہو گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ضعیف العمر افراد، طبی عملے اور ڈاکٹروں کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ویکسین کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں میں کمی آئے گی اور اسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہو جائے گا۔ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے 2 لاکھ 95 ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Read Previous

ارطغرل غازی پاکستان کا دورہ مکمل کرکے ترکی روانہ

Read Next

ترکی نے رواں سال ایک کروڑ 54 لاکھ 52 ہزار ڈالر ز کی چائے برآمد کی

Leave a Reply