مشہور ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے انگین التان دو روزہ دورہ مکمل کرکے ترکش ایئرلائن کے زریعہ واپس روانہ ہوگئے۔
انگین التان نے پاکستان میں بھرپور استقبال پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔انگین التان نے پاکستان کو اپنا دوسرا وطن قرار دیتے ہوئے ، آئندہ آنے کا بھی وعدہ کیا۔
انگین التان جمعرات کی صبح لاہور پہنچے تھے ۔وہ چین ون کے مالک ضمیر کاشف کی دعوت پر لاہور آئے تھے۔ انہوں نے اپنے دورروزہ قیام کے دوران لاہور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
وہ گزشتہ روز بادشاہی مسجد،اور مزار اقبال پر بھی گئے۔انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے ،آخری نہیں ۔ پاکستانی ان سے اتنی محبت کرتے ہیں ،انہیں اندازہ نہیں تھا ۔ ترک اداکار نے کہا ، پاکستان ان کے لیے دوسرا گھر ہے ، امید ہے ، ترکی اور پاکستان کا بھائی چارہ مستقبل میں بھی ایسے ہی جاری رہے گا، ترک ادکاراینگن آلتان نے بتایا ان کے پاکستان میں بہت سے معاہدے ہوئے ہیں ۔