
ترکی میں وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے جمعہ سے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
یہ کرفیو جمعہ کی رات نو بجے سے پیر کی صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔
ترکی میں وبا کے دوران لگایا جانے والا یہ دوسرا کوفیو ہے جس کا اعلان ترک صدر رجب طیب ایردوان نے 30 نومبر کو کیا۔
پیداوار ، فراہمی ، صحت اور زراعت سمیت کچھ شعبوں کو کرفیو سے مستثنی حاصل ہو گی۔
ہفتے کے آخر میں ، سپر مارکیٹیں ، سبزی ، گوشت ، اور خشک میوہ جات کی دکانیں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کھولی جائیں گی۔
ترکی میں ایک دن میں 32 ہزار 106نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 5 ہزار 607 مریضوں میں علامات کی تشحیص ہوئی۔ جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 226 مزید اموات ریکارڈ کی گئیں۔
Tags: ترکی میں کرفیو کورونا وائرس