turky-urdu-logo

ترکی نے رواں سال ایک کروڑ 54 لاکھ 52 ہزار ڈالر ز کی چائے برآمد کی

ترکی نے رواں سال 11 ماہ کے دوران 100 ممالک کو ایک کروڑ 54 لاکھ 52 ہزار ڈالر مالیت کی چائے برآمد کی ۔

مشرقی بحر اسود برآمداتی یونین  کےاعداد و شمار کے مطابق جنوری۔نومبر کے دوران ترکی سے 4 ہزار 135 ٹن چائے برآمد  کر کے ایک کروڑ 54 لاکھ 52 ہزار ڈالر زرِ مبادلہ کمایا گیا ہے۔

مذکورہ برآمداتی مقدار اور زرِ مبادلہ گذشتہ سال کے اسی عرصے میں  کی جانے والی 3 ہزار 537 ٹن چائے اور ایک کروڑ 32 لاکھ 54 ہزار 601 ڈالر زرِمبادلہ کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔

جن ممالک میں سب سے زیادہ چائے برامد  کی گئی ان میں 48 لاکھ 53 ہزار 670 ڈالر کے ساتھ بیلجئیم پہلے، 21 لاکھ 86 ہزار 36 ڈالر کے ساتھ  جرمنی دوسرے  اور12 لاکھ 19 ہزار 267 ڈالر مالیت کی چائے کے ساتھ ہالینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

Read Previous

ترک نژاد ڈاکٹر اوگر شاہین کی ویکسین کی امریکہ نے بھی منظوری دے دی

Read Next

ترکی اور ایران کے سفارتی تعلقات کشیدگی کی طرف بڑھ رہے ہیں

Leave a Reply