turky-urdu-logo

امریکہ میں بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے 2 پولیس افسروں کو معطل کردیا گیا

بفلو شہر کے میئر نے ایک پیغام میں بتایا کہ  75 سالہ سفید فام احتجاجی پر تشدد کرنے والے نیو یارک کے دو پولیس افسران کو تنخواہ کے بغیر معطل کردیا گیا۔

بائرن براؤن نے جمعرات کو ٹویٹر پر کہا کہ وہ ویڈیو سے سخت پریشان ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کئی دن پرامن احتجاج اور  پولیس قیادت اور کمیونٹی ممبروں کے مابین کئی ملاقاتوں کے باوجود  یہ واقعہ مایوس کن ہے۔

براؤن نے کہا کہ احتجاجی اسپتال میں حالت تشویشناک حالت میں ہے ، لیکن انہوں نے احتجاجی یا پولیس افسران کی شناخت شیئر نہیں کی۔ میئر کے مطابق حادثہ کرفیو کے دوران پیش آیا

مقامی نیشنل پبلک ریڈیو ڈبلیو بی ایف او کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ایک بوڑھا آدمی پولیس افسران کے ایک گروپ کے پاس جاتا دیکھا جاسکتا ہے۔ پھر ایک پولیس آفیسر دوسرے افسران کے پیچھے اس کو دھکیلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بوڑھاآدمی لڑکھڑا کر پیچھے کی طرف گر پڑا ، اور چند سیکنڈس میں اس کے سر کے نیچے خون بکھرتا ہوا دیکھا گیا ہے۔

جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر کچھ احتجاج پرتشدد ہو جانے کے بعد کئی ریاستوں نے کنٹرول حاصل کرنے کے لئے کرفیو نافذ کردیا۔

46 سالہ فلائیڈ کا گذشتہ ہفتے ریاست مینیسوٹا میں ایک پولیس آفیسر نے اس کی گردن پر نو منٹ تک گھٹنا رکھا جس کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ انتقال کر گیا۔  جس کے آخری الفاظ “میں سانس نہیں لے پا رہا” ملک گیر احتجاج کا نعرہ بن گئے۔

Read Previous

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث مہلک 24 گھنٹے

Read Next

تُرکی دنیا بھر کے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار

Leave a Reply